ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام: مظفر گڑھ میں بیڈمنٹن وٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر
مظفر گڑھ( نامہ نگار) چیف منسٹر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام کے تحت جمنزیم ہال مظفر گڑھ میں بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ نتائج کے مطابق ٹیبل ٹینس u/16 بوائز میں پہلی پوزیشن صیام مگسی نے دوسری پوزیشن محمد سلیمان نے اور تیسری پوزیشن عمران علی نے حاصل کی u/16 گرلز میں پہلی پوزیشن فریحہ نے دوسری پوزیشن فارمل سکول کی وریشہ تنظیم نے اور تیسری پوزیشن خورشید آباد گرلز سکول کی مریم شاہد نے حاصل کی۔ u/18 میں پہلی پوزیشن گرلز کالج مظفر گڑھ کی روزینہ محسن نے دوسری پوزیشن زرقا شاہین نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن ثناء نے لی۔ بیڈمنٹن U/16 بوائز میں پہلی پوزیشن علی سبحان نے دوسری پوزیشن ، اکرم نے تیسری پوزیشن ہنی نے حاصل کی تینوں کھلاڑیوں کا تعلق علی پور تحصیل سے ہے۔ U/18ڈبلز میں پہلی پوزیشن رانا عدنان اور عمر بخاری نے جبکہ دوسری پوزیشن ممون اور ہمایوں نے حاصل کی۔ بیڈمنٹنu/16گرلز سنگل میں پہلی اور دوسری پوزیشن فارمل سکول کی حرا فاروق اور ثمین نے جبکہ تیسری پوزیشن مریم نے حاصل کی۔ u/18سنگل میں پہلی پوزیشن روزینہ نے اور دوسری پوزیشن زرقا نے حاصل کی ۔