گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 20 دکانداروں کے چالان ، متعدد جیل بھیج دئیے
لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کے دوران995مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر20دکانداروں کے چالان کیے جبکہ22,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،63افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر65افراد کو گرفتار کروایا گیا۔15افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔