سات منشیات فروش گرفتار، 12 کلو چرس برآمد

31 جنوری 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار) شاہدرہ اور فیروزوالہ سرکل پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر منشیات فروخت کرنے والے سات ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارہ کلو چرس اور 65 بوتلیں شراب برآمد کرلی، پولیس نے اس ضمن میں شہباز، عرفان مسیح اور وحید وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔