فیروزوالہ: چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان ، نقدی سے محروم
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ تھانہ بی کے قریب ڈاکوئوں نے کریانہ سٹور میں داخل ہو کر اسکے مالک ادریس کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لوٹ لیا، ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ، چوروں نے عابد علی کے ڈیرہ میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے، چوروں نے شوکت علی کے گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئے، چوروں نے نذیر احمد کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے، نامعلوم افراد نے بوٹا، اشرف ، عامر مسیح، نصیر احمد اور افضل کی موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر سے چوری کرلی، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں