رائیونڈ : فحش فلموں کی دکانوں کی بھرمار، پولیس خاموش تماشائی
رائے ونڈ (نامہ نگار) قصبہ رائے ونڈ فحش فلموں کی دکانوں کی بھرمار کی وجہ سے ضلع لاہور کا بدنام ترین علاقہ بن گیا ہے ،مقامی پولیس اور ذمہ دار ادارے آنکھیں موند کر بیٹھ گئے ،کوئی پوچھنے والا نہیں رہا ،گلی،محلوں اور بازاروں میں ننگی فلموں کی دکانوں پر بے پناہ رش ہے ،بھٹی چوک ،فلائی اوور چوک ،مانگا روڈ اور فیکٹری ایریا میں فحش فلمیں اپ لوڈ کرکے دینے والوں کی دکانو ں پر صبح و شام کاروبار عراج پر پہنچ گیاہے ،دکانداروں نے بھاری کرایوں پر دکانیں لیکر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیاہے ،ہر دکان پر تین چار کمپیوٹر پر ہزاروں ننگی فلمیں فولڈروں میں محفوظ کی ہوئی ہیں ،جہاں ہر عمر کے افراد موبائلوں ،یوایس بیز اور ایس ڈی کارڈ میں اپ لوڈ کروارہے ہیں۔