راؤ انوار کہاں ہے، میڈیا کو معلوم ہے تو پولیس کو بتا دے: وزیر اعلیٰ سندھ

31 جنوری 2018

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے ٹھکانے سے لاعلم نکلے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے پولیس نے پورے ملک کے اداروں کو لکھ دیا ہے امید ہے سب ادارے مل کر کام کریں گے‘ راؤ انوار کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ صحافی کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر میڈیا کو معلوم ہے راؤ انور کہاں ہیں تو پولیس کو بتا دے۔ وزیراعلیٰ نے آصف زرداری اور راؤ انوار کی ملاقات کی خبر کو غلط قرار دیا انہوں نے کہاکہ میں بھی کئی پولیس افسران کو جانتا ہوں جو اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی‘ راؤ انوار اس وقت ایک ملزم ہیں اور کوئی اتنا طاقتور ہے کہ پورے ملک کے ادارے چیف جسٹس کے حکم پر بھی اسے گرفتار نہ کر سکیں تو پتہ نہیں اس میں کون ملوث ہے یہ دیکھ لیں گے لیکن کوئی اتنا طاقتور نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ