صوبہ بھر میں انسپکٹرز کی ڈی ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے اجلاس طلب
لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے صوبہ بھر میں انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ڈی ایس پی کی خالی سیٹوں پر تعیناتیوں کے لئے انسپکٹرز کوترقیاں دینے کے لیے ڈی پی سی کرانے کا حکم دے دیتے ہوئے ماہ فروری میں اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔