سابق آئی جی جیل کے حوالہ سے الزامات محکمہ داخلہ نے کیس نیب کو بھجوادیا

31 جنوری 2018

لاہور(سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایک سابق آئی جی جیل کے حوالہ سے الزامات کا کیس نیب کو انکوائری کے لئے بھجواء دیا ہے، ان پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بعض بڑے پراجیکٹ میں کرپشن کی ہے جس پر ان کا کیس نیب کو انکوائری کے لئے بھجوایا گیا ہے ، تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کے مطابق کیس بجھوانے پر غور کر رہے ہیں۔