شاد باغ میں 30 سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک

31 جنوری 2018

لاہور (نامہ نگار)شادباغ کے علاقہ میں30سالہ نامعلوم شخص پراسرار طورپر ہلاک ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں 30سالہ نامعلوم شخص چلتے ہوئے اچانک زمین پرگرکر تڑپنے لگا اوراس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگئی ۔ راہگیروں نے اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔جہاںڈاکٹرز نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدسامنے آئیں گے ۔