فیروزواالہ : کرنٹ لگنے سے پی ٹی سی ایل کا لائن مین ہلاک
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پی ٹی سی یل کا لائن مین جاں بحق ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ جیا موسی ٹیلی فون ایکسچینج شاہدرہ کا لائن مین گلزار احمد رچنا ٹائون میں ٹیلی فون کا نیا کنکشن لگا رہا تھا کہ بجلی کی تار اوپر سے گزر رہی تھی جو تار محکمہ ٹیلی فون کی تار سے چھو گئی، جس کے باعث گلزار احمد کو کرنٹ لگا جو بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی سکھیکی منڈی کا رہائشی تھا چار بچوں کا باپ تھا واقع کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ٹی ٹی سی ایل کے ملازمین نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔