ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ کی کارروائی متعدد تجاوزات مسمار، 40 عمارتیںسربمہر کردیں

31 جنوری 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز متبادل رائے ونڈ روڈ اور قادر توبپاش‘خیابان جناح چوک میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کر کے 40عمارتیں سربمہر کر دیںاور متعدد تجاوزات مسمار کر دیں ۔ ان عمارتوں پر نصب غیر قانونی بورڈ اتار کرضبط کر لئے گئے ۔