کرایہ داری قانون کی خلاف ورزی پر 5 افراد کو جرمانے
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کی عدالت نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے 5 مجرموں کو پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے کیس کی سماعت کی۔ مجرموں کے خلاف تھانہ لوئرمال، اور تھانہ مصطفی ٹاون میں کرایہ داری آرڈیننس کا مقدمہ درج تھا۔