سروسز ہسپتال میں جرائم پیشہ افراد کی آمدورفت ، مریض ، لواحقین لٹنے لگے

31 جنوری 2018

لاہور (نامہ نگار) سروسز ہسپتال میں جرائم پیشہ افراد کی بلا روک ٹوک آمدروفت پر مریضوں کے لواحقین نقدی، موبائل فون و دیگر اشیاء سے محروم ہونے لگے ، تھانہ ریس کورس میں مقامی شہری، سیاسی جماعت کے عہدیدار محمد حنیف گورایا نے اپنے قیمتی موبائل فون چوری ہونے پر شکایت کی ہے کہ گزشتہ روز وہ اپنی عزیزہ کے چیک اپ کے لئے ایمرجنسی میڈیکل وارڈ میں موجود تھے کہ اس دوران ان کی جیب سے Hwawei کا قیمتی موبائل سیٹ نکال لیاگیا، سکیورٹی آفس کو اس واقعہ کی اطلاع بھی کی گئی کہ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ کھڑے دو افراد پر انہیں شبہ ہے مگر ہسپتال انتظامیہ نے اس غفلت پر اپنے عملے سے کوئی باز پرس نہیں کی۔