میٹرو ٹرین کے لئے سپریم کورٹ کمیٹی کا تاریخی عمارتوں کادورہ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور اورنج میٹرو لائن ٹرین پراجیکٹ کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے سربراہ جسٹس(ریٹائرڈ) زاہد حسین نے گزشتہ روز کمیٹی کے دیگر ارکان کے لکشمی بلڈنگ ، چوبرجی ،مقبرہ زیب النسا کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے دوران تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا- انہوں نے تعمیراتی کام کے باعث ان مقامات پر زمینی تھر تھراہٹ کی پیمائش کے لئے نصب شدہ آلات اور ان کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا - قبل ازیں سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کا چوتھا ا اجلاس جسٹس(ریٹائرڈ) زاہد حسین کی زیر صدارت کمیٹی کے دفتر واقع اپر مال میں منعقدا ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کمیٹی ارکان سے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے بعد چیئرمین صاحب اور تمام اراکین نے محفوظ تاریخی عمارات لکشمی بلڈنگ ، چوبرجی ،مقبرہ زیب النسا کا دورہ کیا ۔