روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا: عرفان یوسف

31 جنوری 2018

لاہور( کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا،شرح سود 6فیصد کر دی گئی ہے ۔غیر ملکی قرضوں میں جولائی تا دسمبر 600 ارب روپے کا اضافہ ہو اہے۔صرف دسمبر میں 300ارب کے قرضے لیے گئے، موجودہ دور حکومت میں غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 4ہزار 200ارب اضافے سے ریکارڈ 9ہزار ارب تک پر پہنچ گیا ہے۔پاکستانی برآمدات کا حجم 25 بلین ڈالرز سے کم ہو کر 20 بلین ڈالرز ہو گیا ہے اورتجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں جاری سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی پر اپنارد عمل دیتے ہوئے کیا ۔پا کستا نی رو پے کی قد رمیں لگ بھگ 5فیصد کمی ہو ئی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بین الاقوامی معاہدوں میں پاکستانی تاجر برادری کو نظر انداز نہ کیا جائے۔معاشی ترقی اور صنعت تجارت کے لئے مناسب حکمت عملی انتہائی ضروری ہے،حکومت کو تجارتی معاہدوں کو دوبارہ زیر غور لانا ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ تجارت میں مسلسل کمی میں بہت سے عناصر شامل ہیں۔جن میںامپورٹ اور ایکسپورٹ کے طریقے کار ان سے متعلقہ محکموں کا تعاون قرضوں تک رسائی فرسودہ ٹیکنالوجی اور فنی مہارت کی کمی ،کرپشن اور سرحدوں سے غیر قانونی تجارت شامل ہیں۔