قومی سینئر کرکٹ کپ: ملتان ٹائیگرز نے مظفرگڑھ کو 156 رنز سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) نیشنل سینئر کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں ملتان ٹائیگرز نے مظفرگڑھ سینئر کو 156 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان ٹائیگرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ قاسم گل 106‘ سلیم شہزاد 54 اور ایم طارق نے 45 رنز بنائے۔ صابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مظفرگڑھ سینئر کی ٹیم 70 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اصغر احمد 22 اور خرم رضا نے 14 رنز بنائے۔ احمد خان‘ اصغر بھٹی اور آفتاب 2,2‘ ارشاد‘ نسیم قادری اور زاہد حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔