عبدالرشید بلا و عبدالقادر ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ ڈیری نے امین شہید کلب کو ہرا دیا

31 جنوری 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) آل پنجاب عبدالرشید بلاو عبدالقادر ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈیری فٹبال کلب نے امین شہید فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ مہمان خصوصی چیئرمین یوسی 9 شیخ ندیم اکبر تھے۔ میاں جاوید قریشی‘ دستگیر قریشی‘ حیدر قریشی‘ سعید قریشی‘ واجد قریشی‘ شمشیر قریشی‘ انتظار قریشی‘ رانا بشارت‘ خالد صدیقی ان کے ہمراہ تھے۔