ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں نمائشی میچ‘ تماشائیوں کو سکیورٹی عمل سے گزارا جائے گا: سرفراز فلکی

31 جنوری 2018

ملتان( سپورٹس رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے سی پی او آفس میں 4فروری کو ہونے والے میچ کے مقابلہ کے حوالے سے سیکیورٹی میٹنگ کا انعقادکیا۔میٹنگ میں ایس پی صدر کاشف اسلم،ڈی ایس پی مخدوم رشید خاور زمان لودھی نے شرکت کی۔میٹنگ میں مینیجر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم مدثر تارڑ اور سپیشل کنسلٹنٹ ملتان سلطان میجر ریٹائرڈ احسان نیازی نے بھی شرکت کی۔اسٹیڈیم آنے والے شائیقن کو فور سیکیورٹی پروسس سے گزارا جائے گا۔وہاڑی چوک روڈ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کروانے کے بعد شہریوں کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ٹکٹ رکھنے والے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد شٹل میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ٹیم ملتان گریثرن میس ایم جی ایم میں قیام کرے گی۔ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ٹیم کو اسٹیڈیم تک لے جانے کیلئے دو روٹس کو فائنل کیا جائے گا ۔اسٹیڈیم کے اندر اسپیشل اسٹیکر والی 150وی آئی پی گاڑیوں کو انٹری کی اجازت دی جائے گی۔اسٹیڈیم کے احاطے میں وی آئی پی گاڑیوں کو پارک کروایا جائے گا۔پارکنگ ایریا میں لیڈیز بوتھ بھی قائم کیئے جائیں گے جہاں لیڈیز پولیس اہلکار تلاشی لیں گی۔ہر پارکنگ ایریا میں ایک ایس پی لیول کا افسر تمام انتظامات کی نگرانی کرے گا۔اسٹیڈیم کے 10دروازوں میں ہر دروازے پر پولیس کے 50سے زائد اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔