ریضا ہینڈریکس نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

31 جنوری 2018

ڈربن(آئی این پی)جنوبی افریقی بیٹسمین ریضا ہینڈریکس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی سیزن میں ہونے والے تمام تین فرنچائز ٹورنامنٹس کے دوران سنچریاں سکور کیں۔ ہائی ویلڈ لائنز کے28سالہ بیٹسمین نے ون ڈے کپ میںنائٹس کیخلاف 105رنز بنائے۔