انور شہید میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ: خان لولی نے کراؤن کلب کیخلاف کوارٹر فائنل جیت لیا

31 جنوری 2018

خانیوال (خبرنگار ) آل ڈسٹرکٹ انور شہید میموریل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میچ میں خان لولی کرکٹ کلب پرانا خانیوال نے کرائون کرکٹ کلب خانیوال کو1وکٹ سے ہراکر اپنے سیمی فائنل میں پہنچ گئی کرائون کرکٹ کلب خانیوال نے مقررہ30اوورز میں 196رنز بنائے ذیشان نے 39،واجد نے 25،عاصم نے 20،عمر فاروق نے 15رنز بنائے خان لولی کرکٹ کلب پرانا خانیوال کی جانب سے محمدسلیم نے 2،عظیم نے 2وکٹ لئے۔ خان لولی کرکٹ کلب پرانا خانیوال 9وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کرلیا جہانگیر 53،منظر نے 43رنز بنائے۔