صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں دبئی گارڈن طرز کے پارک بنائے جائینگے: منشاء اللہ بٹ
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی سربراہی میں دبئی گارڈن طرز کے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے سلسلے میں دوسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبہ بھر کے کمشنرز، تمام ڈائریکٹرجنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ، متعلقہ محکموں کے سیکر ٹریز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز کو 301ملین روپے کی لاگت سے پھولوںکا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے کے سلسلے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ۔اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میںدبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریبا 2تا 3ایکڑ تک پر مشتمل ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے۔