جامعہ زکریا نے انٹر کالجیٹ جوجسٹو چیمپئن شپ جیت لی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) جامعہ زکریا ملتان کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ جوجسٹو بوائز چیمپئن شپ جامعہ زکریا ملتان فیکلٹی نے 90 پوائنٹس کیساتھ جیت لی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج قادرپورراں کی ٹیم 71 پوائنٹس کیساتھ رنر اپ رہی۔ بی زیڈیو نے 11 گولڈ اور ایک سلور جبکہ 2 برونز میڈل حاصل کئے۔ جی سی قادرپورراں نے 71 پوائنٹس کے ساتھ 2 گولڈ 9 سلور اور 3 برونز میڈل حاصل کئے۔ گورنمنٹ سائنس کالج ملتان نے 55 پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس کالج نے ایک گولڈ 4 سلور اور 6 برونز میڈلز حاصل کئے۔ مہمان خصوصی حافظ محمد سرور اور ترس محی الدین تھے۔