ویمنز بگ بیش لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا

31 جنوری 2018

پرتھ (اے پی پی) پرتھ سکارچرز اور سڈنی تھنڈر کی ویمن ٹیموں کے درمیان ویمنز بگ بیش لیگ کا پہلا سیمی فائنل (کل) جمعرات کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ لیگ کا پہلا سیمی فائنل پرتھ سکارچرز اور سڈنی تھنڈرز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائیگا۔ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل 2 فروری کو سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 4 فروری کو ہوگا۔