ایل ڈی اے کو پٹرول پمپ سائٹ کی لیز ، پلاٹوں کی نیلامی سے سات کروڑ روپے کی آمدن ہوئی

31 جنوری 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کو گزشتہ روز پٹرول پمپ سائٹ کی لیز اور پلاٹوں کی نیلامی سے مجموعی طور پر سات کروڑ روپے آمدن ہوئی - مختلف رہائشی سکیموں میں واقع 12کمر شل اورپانچ رہائشی پلاٹ مجموعی طور پرساڑھے پانچ کروڑ روپے میں نیلام کر دئیے گئے جبکہفیصل ٹائون میں واقع ایک پٹرول پمپ سائٹ سواکروڑ روپے کے عوض تین سال کے لئے لیز پر دے دی گئی ۔