حالات کی ستم ظریفی، سٹیج اداکارہ نائلہ شاہ بھیک مانگنے پر مجبور

31 جنوری 2018

ملتان(شوبز ڈیسک) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ زندگی عروج و زوال سے بھرپور ایک جدوجہد کا نام ہے، بعض اوقات زندگی میں سخت آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسا ہی کچھ ماضی کی معروف اداکارہ نائلہ شاہ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔نائلہ شاہ کا شمار ملک کی معروف اسٹیج اداکارہ کے طور پر ہوتا تھا تاہم ان کے پہلے شوہر کی موت کے بعد وہ دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن ان کی یہ شادی خوشگوار ثابت نہیں ہوئی۔طلاق کے بعد نائلہ شاہ نے اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہنا شروع کر دیا جہاں پر بھی نائلہ کے ساتھ ان کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ایسا ہی سلوک کیا گیا۔ تاہم اب وہ دربدر ہیں اور بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔