آرٹس کونسل میں ڈرامہ فیسٹیول اور محفل موسیقی

31 جنوری 2018

ملتان(لیڈی رپورٹر) وومنز رائٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل میں گزشتہ روز ڈرامہ فیسٹیول اور میوزیکل پروگرام کا ا نعقاد کیا گیا۔ ڈرامہ فیسٹیول اور میوزیکل پروگرام میں شہرت یافتہ ارشد چائے والا‘ قاسم میاں‘ صباء نے مرکزی کردار ادا کیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ شائقین کی بڑی تعداد میں ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ ڈرامہ فیسٹیول اور میوزیکل پروگرام کی پرفارمنس کو دیکھا اور سراہا۔ اس موقع پر روما جٹ‘ حامد اور ایونٹ منیجر نوشین افضل‘ نعیم ارشد‘ سلیم قیصر نے خطاب کیا۔ ڈرامہ کی ڈائریکشن حامد نے کی جبکہ کروگرافرو یرانڈریو تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوشین افضل نے کہا کہ ملتان میں ایسی تقریبات کرانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اچھی اور مثبت تفریح میسر آ سکے۔