پنجاب میں اعلی نسل کی کھجور کے پودوں کی مفت فراہمی پروگرام کا آغاز
لاہور(نیوزرپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خادمِ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پانچ سا لہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 78کروڑ روپے کی لاگت سے صوبہ پنجاب میںاعلی نسل کھجور کے پودوں کی مفت فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیڈلیس کنو کے پودے سبسڈائزاڈ ریٹ پر فراہم کئے جائیں گے ۔اس پروگرام کے تحت محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع بہاولپور، ملتان، جھنگ،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،بھکر،اور رحیم یار خان کے کاشتکاروں کو کھجور کے پودے مفت فراہم کرے گا۔