قومی شاہراہوں کی تعمیر کو سیاسی مفادات سے بالاتر رکھا جائے گا: مزمل قریشی
اسلام آباد(خبر نگار) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے مواصلات کے چیرمین نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں کی تعمیر کو سیاسی مفادات سے بالاتر رکھتے ہوئے جاری رکھا جائے گا۔ پشاور نادرن بائی پاس کی تعمیر کو تیز کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیرمین کمیٹی محمد مزمل قریشی کی صدارت میں ہوا۔مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ گلگت تا شندور تا چترال روڈ پاک چائنہ کوریڈور کا حصہ بن گئی ہے۔ البتہ شندور تا چترال حصہ ابھی تک صوبائی حکومت کے زیر اثر ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت اور صوبائی محکمہ شاہرات اور این ایچ اے جلد از جلد اس سلسلے میں ضروری کارروائی کر کے اس کو وفاق کے حوالے کردے۔