جے آئی ٰٹی تعویز، دھاگوں والی کمپنی، نواز شریف کیخلاف ثبوت ڈھونڈ رہی ہے: مریم اورنگزیب

31 جنوری 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نامکمل ریفرنس پر نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا ہے، تعویذ اور دھاگوں والی کمپنی نواز شریف کے خلاف ثبوت ڈھونڈ رہی ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردینا کونسا قانون ہے۔ پانامہ جے آئی ٹی کو تعویزاوردھاگوں والی کمپنی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسری بار تفتیش کررہی ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت مل جائیں۔ عوام کے بڑے بڑے جلسوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، اس کے باوجود اگر ہمیں نشانہ بنایا گیا تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نامکمل ریفرنس پرنوازشریف کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا۔ نیب کی جانب سے دائر نئے ریفرنس سے ثابت ہوگیا کہ پہلے والاریفرنس نامکمل تھا۔

مریم اورنگزیب