خانیوال: دو تاجروں میں دکان کے تنازع پر جھگڑا‘ کوریج کرینوالے کیمرہ مین پر تشدد

31 جنوری 2018

خانیوال(خبرنگار) تاجروں کے درمیان جھگڑ ا واقع کی کوریج کرنے پر مقامی الیکٹرونک کیمرہ مین پر بدترین تشد د ایس ایچ او سٹی خانیوال موقع پر پہنچ گئے ۔الیکٹرونک کیمرہ مین پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا اعلان جبکہ صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج ۔ پولیس کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کا وقت دے دیا ۔گزشتہ روز کچری بازار خانیوال میں دو تاجروں کے درمیا ن دکان کے تنازعہ میں لڑائی ہوئی دوران لڑائی ایک تاجر کے حامیوں نے کیمرہ مین را حیل عباسی کو دوسرے دکاندار کا حمایتی سمجھ کر مارنا شروع کر دیا اور کیمرہ بھی توڑ دیا ۔ الیکڑانک کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین رانا معین الدین نے کہا کہ کیمرہ مین اپنے فرائض سر انجام دینے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں جبکہ تاجروں کی جانب سے ہمارے ممبر پر تشدد کیا گیا ہم اس کا ہر فورم پر احتجاج کریں گئے جبکہ تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی۔