عوام ضمنی الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے: علی ترین

31 جنوری 2018

لودھراں (نامہ نگار) علی ترین کا گوگڑاں باز ار پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال ، شاپ ٹو شاپ کمپین کے دوران تاجروں شہریوں کی جانب سے پھول پہنائے گئے ،کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے، متعدد اہم برادریاں اور شخصیات پی ٹی آئی میں شامل۔تفصیل کے مطابق علی خان ترین اپنی انتخابی کمپین کے دوران گوگڑاں پہنچے جہاں انہوں نے گوگڑاں بازار کادورہ کیا اور شاپ ٹو شاپ کمپین کے دوران تاجروں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔کارکنوں نے علی ترین کی شاپ ٹو شاپ انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی زندہ باد اور آئی آئی پی ٹی آئی کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ علی خان ترین کے گوگڑاں کے دورے کے دوران ن لیگی کونسلر رانا سعید احمد نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پیر گروپ سے اہم سیاسی شخصیت مجاہد شاہ نے بھی علی ترین سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔راﺅ ستار، راﺅ ذوالفقارنے راﺅ برادری کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ علی ترین سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی آفس گوگڑاں میںمنعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے علی خان ترین نے کہا کہ عوام ضمنی الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں کروادیںگے۔وعدوں کے نہیں کارکردگی کی بناءپر ضمنی الیکشن میں فتح کے جھنڈے گاڑیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین گزشتہ روز لودھراں کی یونین کونسل سعد اللہ پور پہنچے جہاں کارکنوں کی جانب سے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔سعدا للہ پور میں عوامی اجتماعات کے دوران ن لیگ کی بڑی حامی گھلو، کھور،سیال ،بھٹی اور درکھان بر ادریوں کی سرکردہ شخصیات نے اپنے دیگر ہزاروں سمیت ن لیگ سے 30سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں ملک اللہ ڈتہ گھلو،حاجی الطاف گھلو،حاجی شوکت گھلو،ریاض حسین کھور،سجاد حسین کھور،ڈاکٹر سجاد کھور،محمدصدیق درکھان،محمد ابراہیم درکھان،مہر غلام رسول سیال،مہر سعد سیال و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ اہلیان لودھراں کی تحریک انصاف سے محبت دیکھ کر خوشی اور فخر محسوس کررہاہوں۔ عوام کی طاقت اور مدد سے تحریک انصاف اگلی حکومت بنائے گی۔ شریف برادران کی لوٹ مار کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کریںگے۔ جنوبی پنجاب کے ساتھ جو سلوک شریف برادران نے کیا ،عوام انہیں آنے والے انتخابات میں مسترد کردیںگے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کسانوں کا جو حال کیا اس پر بھی دلی افسوس ہے ۔ اقتدار میں آکر سب سے پہلے کسانوں کو خوشحال کرنے کے منصوبے بنائیں گے ۔ علی خان ترین نے یونین کونسل قریشی والا، خان واہ گھلواں اور چھمب کلیار کا دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اپنے خطاب میں علی خان ترین نے کہا کہ عوام کے جوش وخروش اور انکی محبت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام نے روایتی سیاست دانوں کو مسترد کردیاہے۔اہلیان لودھراں علاقہ کی پسماندگی کے ذمہ داروں سے 12فروری کو حساب لیں گے ۔علی خان ترین نے لودھراں شہر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں شہر کے عوام نے گزشتہ الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی دل جیتے لیے ہیں کارکن ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ۔ علی خان ترین نے لودھراں شہر کی مشہور مقامی دکانوں پر کارکنوں کے ساتھ اپنا پسندید ہ حلوہ اور برگر کھایا اور چائے بھی پی۔ لودھراں شہر کی ارائیں برادری کی سرکردہ شخصیا ت جن میں حاجی احمد دین، ملک رازق ارائیں، ملک ایوب، ماسٹر رشید ،ماسٹر اعجاز ، چھمب موڑ سے مہر بلال،مہر غلام مصطفی ، اور مہر برادری کی دیگر اہم شخصیات نے ن لیگ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ علی خان ترین نے حلقہ میں وفات پاجانے والی شخصیات کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہا ر تعزیت کیا ۔