لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میونسپل کمیٹی بورے والا وارڈ نمبر 33 میں تا حکم ثانی انتخابی عمل روکدیا

31 جنوری 2018

بوریوالا (نمائندہ نوائے وقت) لاہور ہا ئےکورٹ کے ملتان بنچ نے مےو نسپل کمےٹی کے وارڈ نمبر 33 مےں الےکشن ٹربےونل ملتان کے فےصلہ پر تا حکم ثانی عملدرارآمد رو ک دےا۔ الےکشن ٹربےونل ملتان نے مےونسپل کمےٹی کے وارڈ نمبر 33 مےں مخالف فرےق زاہد غفور گجر کی درخواست پر الےکشن کالعدم قرار دےتے دوبارہ الےکشن کروانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ آٹھ روز قبل الےکشن ٹربےونل ملتان نے مےونسپل کمےٹی کے وارڈ نمبر 33 مےں جےتنے والے امےدوار شہباز حسےن بھٹی کے مخالف امےدوار زاہد غفور گجر کی دھاندلی کی شکاےت پر الےکشن کو کالعدم قرار دےتے دوبارہ الےکشن کروانے کا حکم دے دےا تھا تو فاتح امےدوار شہباز حسےن بھٹی نے لاہور ہائےکورٹ کے ملتان بنچ مےں اپےل دائر کر دی جس پر عدالت نے الےکشن ٹربےونل ملتان کے فےصلہ پر تا حکم ثانی عملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کر دئےے۔