بجلی چوری کے الزام میں ٹاٹے پور کے زمیندار اور سابق انکم ٹیکس آفیسر سمیت 4افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان (نامہ نگارخصوصی) میپکو نیوملتان سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیم نے کارروائی کرکے ٹاٹے پور کے زمیندار سابق انکم ٹیکس افیسر آغا محمداکمل خان پی آئی اے کے سابق ٹی او ایم آغا محمد اعظم خان سمیت چار صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ سب ڈویژنل افسر کی رپورٹ پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔