لاہور ہائیکورٹ کے پی آر او سمیت 150 اعلیٰ افسروں کی ترقیاں اچانک منسوخ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے پی آر او سمیت 50 اعلیٰ افسروں کی ترقیاں اچانک منسوخ کر دی گئیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے اعلیٰ افسروں کی ترقیاں واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 ایڈیشنل‘ 13 ڈپٹی‘ 24 اسسٹنٹ رجسٹرار کی ترقیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے سینئر آڈیٹرز کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔