سیاسی و مذہبی جماعتیں اور حکمران ملکی مفاد کیلئے کام کریں‘ مرزا یوسف حسین

31 جنوری 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر) خطیب جامع مسجد نور ایمان مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور حکمران ملکی مفاد میں کام کریں اور اپنی ذاتی حیثیت سے بالا تر ہو کر عوام کی جان و مال، عزت و آبرو اور ملکی مفاد کیلئے کام کریں کیونکہ ہمارے آپس کے انتشار، اختلافات اور چپقلش نے ہمیں پہلے ہی کافی نقصان پہنچایا لہٰذا ضرورت ہے کہ ہم ایک ہوں اور انتشار کے بجائے ہر محب وطن پاکستانی کو کوشش کرنا ہوگی کہ خلوص نیت کے ساتھ تعمیر و ترقی، استحکام اور یکجہتی کیلئے کام کیا جائے اور ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائی جو ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔