مشاعرے اور ادبی محافل امن کے قیام کی ضمانت ہیں‘ ایاز حیدر

31 جنوری 2018

کراچی (پ ر) غازی فائونڈیشن کے تحت گلشن اقبال میں مشاعرے سے خطاب کے دوران انجینئر ایاز حیدر نے کہاکہ مشاعرے اور ادبی محافل امن کے قیام کی ضمانت ہیں لہٰذا ہمیں اس قسم کی محافل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کیونکہ اس پرآشوب دور میں انسان انسان کا دشمن ہے اور رواداری‘ محبت نام کی کوئی چیز یہاں نظر نہیں آتی ۔