رزق اور عمر میں برکت کاطالب والدین کے ساتھ حسن سلوک کرے ‘ عمران عطاری

31 جنوری 2018

کراچی ( خصوصی رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ وہ بچے جن کی تربیت قرآن و سنت کے مطابق کی جاتی ہے اپنے والدین کااحترام ‘ان کی خدمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں اگر بچوں کی تربیت دینی تعلیمات کے مطابق ہوگی تو معاشرہ برائیوں سے پاک اور اچھا ہوگا لہٰذا والدین اپنی اولاد کی تربیت دین اسلام کے مطابق کریں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سالا نہ تقریب اسناد میں ناظمین ‘ مدرسین ‘ طلبا ء والدین وپرستوں سے اپنے ویڈیو بیان میں کیا‘ قرآن کریم کی تعلیم دلوانے والے والدین کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ان والدین کومبارک باد پیش کرتا ہوں جواپنے بچوں کوقرآن کریم کی تعلیم دلوارہے ہیں کہ قیامت کے دن انہیں عزت اور مرتبہ دیا جائے گا ‘چاہئے کہ والدین کی اطاعت کرے۔