چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا اچانک مرکزی دفتر کا دورہ

31 جنوری 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اچانک بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور افسران و ملازمین کی حاضریاں چیک کیں‘ مختلف دفاتر کے دورے کے دوران انہوں نے عملے سے کام کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ افسران وعملہ دفتری اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں‘ دفتری اوقات کار کی پابندی کی جائے تو ضروری سروسز کے محکمہ جات بروقت عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔