برائیو ں کا خا تمہ قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات سے ممکن ہے، مفتی منیب
کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر اور چیئر مین رویت ہلا ل کمیٹی مفتی منیب الر حمن نے بلدیہ ٹائون جا مع مسجد نو ر میں تقریب ختم قرآن مجید سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ معاشرے کی تما م برائیو ں کا خا تمہ قرآن مجید اور صا حب قرآن کوعام کر نے سے ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے انسا ن کی دونوں جہا نوں میں کا میا بی کے لئے قرآن اور صاحب قرآن کو بھیجا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے نے قرآن اور صاحب قرآن کوچھو ڑ کر مغربی ثقا فت اور کلچر کو اپنا لیا ہے اسی لئے آج مسلما ن دنیا میں ظلم کی چکی میں پس رہا ہے اسلا م دشمن عنا صر نے مسلما نوں کو بے حیا ئی ،فحا شی ، عر یا نیت ، لا دینیت کے سیلا ب میں ڈال دیا ہے ،جس کو ہمارے لوگ روشن خیا لی کا نا م دے رہے ہیں ایسے وقت میں قرآن مجید کے احکا مات اور سیر ت رسول عربی ﷺ ہی معاشرے کو ان تما م فتنو ں سے بچا سکتے ہیں ۔تقریب سے جا مع مسجد نور کے اما م و خطیب و مدرس دورہ تفسیر و تر جمہ قرآن علا مہ ابو الحما د محمد اسرار قادری سینئر نا ئب صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع غربی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں صا جزادہ محمد ریحان امجدی ، علا مہ عارف الدین شاہ ، علا مہ مفتی تا ج الدین نعیمی ، علا مہ خلیل الر حمن چشتی ، علا مہ مفتی عابد مبارک ، صاجزادہ محمد زبیر ہزاروی ، محمد مستقیم نو رانی ، علا مہ فاروق خا صخیلی ، علا مہ عبدالغفار اویسی ، علا مہ محمد قاسم فخری ، قاری ہدایت الرحمن ، قاری ضمیر و دیگر علماء بھی موجو د تھے ۔