یو سیز کی ترقی کے لئے25کروڑ بھی دینے کو تیار ہیں ،میئر کراچی

31 جنوری 2018

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یو سی چیئر مینز کو تر قیا تی کا مو ں کے لئے 25 لا کھ روپے دیئے ہیں مگر مزید رقم ہو تی تو25کروڑ بھی فراہم کر نے کو تیا ر تھے ، بلدیہ ٹا ئو ن نمبر7 میں5-B سڑک کی تعمیر علا قے کے لو گوں کا دیرینہ مطا لبہ تھا، علا قے میں کھیل کے میدان اور پارکس تعمیر کئے جا ئیں گے اور بلدیہ ٹا ئو ن میں فراہمی آب کا مسئلہ بھی حل کر یں گے ، کراچی میں سفاری /تھیم پارک کی اسکیم کو منظور کر نے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکر یہ ادا کر تا ہو ں تو قع ہے کہ عالمی معیا ر کا یہ پارک جلد کراچی میں تعمیر ہو گا ۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ سڑکو ں کی تعمیر ،کھیل کے میدان اور پارکس کی تعمیر و بحا لی اولین ترجیح ہے ،عوامی فلا ح و بہبود کے کا مو ں کو جلد از جلد مکمل کر انے کی ہر ممکن کو شش کی جارہی ہیں اور جتنے بھی دستیا ب فنڈزہیں انہیں استعمال میں لا کر تر قیا تی کام کرائے جا رہے ہیں ،تما م منتخب نما ئندے اس حوا لے سے سر گر م ہیں اور متعلقہ اداروں کے سا تھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔