گرین بس منصوبہ جلد مکمل کیا جائے‘ صغیر صدیقی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خادمین ملت پاکستان کے سیکرٹری جنرل صغیر علی صدیقی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں گرین بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے انتظامات اور اقدامات کریں۔ صغیر صدیقی نے کہا کہ اس فلاحی منصوبے کی تکمیل سے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔