مخصوص طبقہ کراچی میں لسانی آگ بھڑکا نے کی کو شش کر رہا ہے ، فردو س شمیم نقو ی
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردو س شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ایک مخصوص طبقہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی آگ بھڑ کانے کی کو شش کر رہا ہے ۔ مہا جروں کے نا م نہا د ٹھیکداروں پر یہ سو الیہ نشان ہے کہ جب کراچی شہر میں مہا جروں کا قتل عام ہو رہا تھا تو وہ کیو ں خامو ش تما شائی بنے بیٹھے رہے ۔ما ضی میں بھی ان ہی کی وجہ سے اس شہر کے ہزاروں نو جو ان لسانیت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔ نقیب اللہ محسو د کے قتل پر سیا ست کر نا انتہا ئی شرمنا ک عمل ہے۔نقیب اللہ محسود کسی ایک طبقے یا کوئی ایک زبا ن بو لنے والی قوم کا نہیں بلکہ پو ری پاکستانی قوم کا بیٹا تھا ۔اس وقت بات کسی ایک شخص کے قتل کی نہیں بات پوری انسانیت کے قتل کی ہے ۔ یہ باتیں انہو ں نے پا رٹی سیکر یٹریٹ انصاف ہا ئو س کراچی سے جاری اپنے بیا ن میں کہیں ۔