آرٹ گیلری کے قیام سے آرٹسٹوں کے فن کو پذیرائی اور فروغ ملے گا: علی اکبر بھٹی

31 جنوری 2018

وہاڑی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ آرٹ گیلر ی کے قیام سے آرٹسٹوں کے فن کو پزیرائی اور فر وغ ملے گا نئی نئی تخلیقات سامنے آئیں گی اورعوام کو خو بصورت فن پارے دیکھنے کو ملیں گے ہمیں اپنے آرٹسٹوں کے فن کی قد ر کر نا ہو گی ہما رے مصور اور خطاط ہمارا اثاثہ ہیں ہمیں ان کے کام کو محفوظ کر نا ہے۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار وہاڑی کلب میں آرٹ گیلر ی کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، معروف عا لم دین قاضی محمدوہاج، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن ملتان سید ماجد علی شاہ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ محمد مظفر خان، ایس این اے شیخ خر م سلیم، پر وفیسر ڈاکٹر امجد فاروق، بانی وہاڑی چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈ سٹرز حافظ محمو د احمد شاد، صد ر وہاڑی چیمبر آف کا مر س میاں خالد، چیئر مین انجمن تا جران چوہد ری محمد سر ور، معروف تا جر و سما جی شخصیت شیخ شہزاد، آرٹسٹ ملک اعظم ، شیخ مجید ساغر بھی مو جو د تھے ۔