رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید میں اعلیٰ افسران کا ہنگامی دورہ ، عملی کارکردگی تاحال صفر

31 جنوری 2018

مخدوم رشید ( نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید میں اعلیٰ افسران نے ہنگامی وزٹ کیا ،مگر تاحال عملی کارکردگی صفرنظر آر ہی ہے ، مقامی اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے بعد ڈی ایچ او ظفر عباس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عامر اسد کھگہ نے ہنگامی وزٹ کیا اور مریضوںکے ساتھ ساتھ سینئر میڈیکل آفیسر اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بنیادی مسائل بارے بھی پوچھا ، موقع پر موجود مریضوں اور اہلِ علاقہ نے بتایا کہ ہمیں مکمل ادویات نہیں مل رہیں ، ڈی ایچ او اور ڈپٹی ڈی او مسائل سننے کے بعد مسائل حل کرنے کے فوراً اقدامات جاری کرنے کا وعدہ کر گئے ، جبکہ تاحال عملی طورپر کوئی کارکردگی سامنے نہیں آئی ، ڈینٹل یونٹ تاحال خراب پڑاہے اور ایکسرے ٹیکنیشن بھی تاحال تعینات نہیں ہو سکا اور ادویات کی بھی کمی واضح ہے ۔