انٹرنیشنل ریڈ کراس کے ڈائریکٹر کے تعاون اور دوستوں کی کاوشوں سے بہت سے طلباء کو سکالر شپ ملنا شروع ہوچکے: میاں نیرب خورشید

31 جنوری 2018

وہاڑی(نامہ نگار)لا ہور ہا ئی کورٹ ایسو سی ایشن کی انٹرنیشنل سٹڈیز کمیٹی کے چیئرمین سینئر قانون دان میاں نیرب خورشید نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ریڈ کراس (ہلال احمر) کے ڈائریکٹر کے تعاون اور دوستوں کی کا وشوں سے بہت سے طلباء کو سکا لر شپ ملنا شروع ہو چکی ہے جس پر انکے مشکور ہیں۔ اس موقعہ پر علی رضا گوندل ، ڈاکٹرحسن اقبال ، مسِ ارم شریف، عاصم سندھو، عبدالا حد ودیگر نے بھی چیئرمین میاں نیرب خورشید کی کا وشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔