بار اور بنچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا‘ تنویر اقبال‘ رؤف گوندل

31 جنوری 2018

دنیا پور ( نامہ نگار ) بار اور بنچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے ،وکلاء کالونی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر بار دنیا پور میا ں تنویر اقبال آرائیں اور جنرل سیکرٹری چوہدری رئوف گوندل نے سنیئر رکن چوہدری اعجاز بشیر وڑائچ کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا بار کے وقار اور وکلاء کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا جائے گا کہ دوستوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس کو قائم رکھتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتو ں کا مظاہرہ کرکے دکھائیں گے اور وکلاء کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کہ وکلاء کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہوگی جبکہ وکلاء کالونی کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جائیں گے تقریب میں دیگر نومنتخب عہدیدار وں سمیت سابق صدور بار میا ں محمد اکبر آ رائیں ، چوہدری ذوالفقار چھینہ ، سید رفیق شاہ بخاری اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔