اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن کے لئے دو گروپوں کے امیدواروں کا اعلان

31 جنوری 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن کے لئے دو گروپوں نے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔صدارت کیلئے ڈاکٹرحسن بچہ اور ڈاکٹر عبدالستار ملک آمنے سامنے ہوں گے تفصیل کے مطابق اے ایس اے کیالیکشن کیلئے یو ٹی ایف اور بزوٹا نے اپنے امیداروں کا اعلان کردیا ہے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے صدارت کیلئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک، نائب صدر کے لئے ڈاکٹر میاں محمد اویس ، جنرل سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر نعیم سرور باوجوہ ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر حامد منصور ، فنانس سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر راو عمران حبیب امیدوار ہوں گے جبکہ مجلس عاملہ کیلئے ڈاکٹر احمد سحر، ممتاز کلیانی، صالحہ ذوالفقار، ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، رقیہ باجوہ، عامر شیرازی، محمد ساجد اقبال امیدوار ہوں گے ،جبکہ یونیورسٹی ٹیچر فورم کے طرف سے صدر کیلئے ڈاکٹر حسن بچہ، سیکرٹری کیلئے یاسر انور، نائب صدر کیلئے ڈاکٹر ریاض احمد ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے بشریٰ ناصر، فنانس سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر حماد رسول امیدوار ہوں گے۔