حکومت نے ہراساں کرنے کی کارروائیاں بند نہ کیں تو ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیاں بند کر دی جائیں گی: نیاز‘ راشدعلی و دیگر

31 جنوری 2018

مظفرگڑھ (نامہ نگار)کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع مظفرگڑھ کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے میڈیکل سٹورز، فارمیسی مالکان اور ڈسپنسرز کے خلاف کاروائیوں اور انہیں ہراساں کرنے کی کاروائیوں پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے یہ سلسلہ فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ یہ کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو ضلع بھر کے میڈیکل سٹور زاور فارمیسیاں بند کر دی جائیں گی۔ یہ اجلاس وزیر احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محمد نیاز، راشد علی قریشی، علی پور کے نمائندہ ملک رضوان، جتوئی کے نمائندہ وکیل احمد، کوٹ ادو سے نذیر وسیم، حفیظ ارشد ، بصیرہ سے ابرار قریشی اور چوک گودر سے افتخار احمد سمیت ضلع بھر کے نمائندگان نے شرکت کی۔