ہائیکورٹ ملتان بنچ‘ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو درخواست گزار ملازمین کی تنخواہوں بارے 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

31 جنوری 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان کو درخواست گذارملازمین کی تنخواہوں بارے 30 روزمیں فیصلہ کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملازمین محمد انوار اور محمدعارف نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ 15 مئی 2000 ء سے محکمہ ریلوے میں بطورگینگ مین خدمات انجام دے رہے ہیں بعدازاں سال 2010ء میں انہیں مستقل کردیاگیالیکن اب تنخواہوں کی ادائیگی اور اضافہ میں سابقہ کنٹریکٹ بنیادوں کاعرصہ نظراندازکردیاہے جس سے انھیں نقصان ہورہاہے اس لئے انہیں سابقہ بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کاحکم دیاجائے۔