تمام محکمے سپیشل افراد کی کوٹہ بھرتی کو یقینی بنائیں: راجہ خرم شہزاد
لودھراں ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام محکمے سپیشل افراد کی کوٹہ بھرتی کو یقینی بنا ئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم و صحت کے محکموں میں بھی کو ٹہ پر عمل درآمد کرا یا جائے۔ انہوں نے یہ بات آ ج یہاں سپیشل افراد کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی ازالہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں سپیشل افراد کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر سید سلیم رضا ، اسسٹنٹ کمشنر ہیو مین ریسورس آ صف حیات لودھی، سو شل ویلفیئر آفیسر شازیہ اور سپیشل افراد بھی مو جود تھے۔ انہوں نے اے سی کو ہدایت کی حکومتی منظور شدہ مراعات پر بھی مکمل عمل درآمد کرا یا جائے۔اور سپیشل افراد کو سفری رعا ئتی سہولت کے کارڈ بھی جلد جاری کئے جائیں۔ ڈپٹی ڈائیر یکٹر سو شل ویلفیئر نے بتا یا کہ ماہ فروری میں سپیشل افراد کے لئے کر کٹ میچ، اور دیگر سر گرمیوں کے مقا بلے بھی کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں سر کاری و پر ائیویٹ اداروں میں ملازمتوں کے کوٹہ بارے سروے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔